گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس، پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ

کولاج فوٹو: فائل
اسلام آباد کی انسدادِ ہشتگردی عدالت میں گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کےد وران پراسیکیوٹر نوید حسین کا کہنا تھا کہ کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔
عدالت کی آئندہ سماعت پر وکلا صفائی کو گواہان پر جرح کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے باقی تمام گواہان کو 23 نومبر کو طلب کرلیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ