صومالیہ نے اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا

صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ابوظبی سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا۔
رائٹرز کے مطابق صومالی حکومت نے متحدہ عرب امارات پر ملکی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے اقدامات کو صومالیہ پر ’’کھلا حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی فورسز کے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے، متعدد دہشتگرد ہلاک
صومالی وزیر اطلاعات عبدی فتح قاسم محمود نے سرکاری خبر رساں ادارے پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ صومالیہ کے خلاف اماراتی اقدامات میں تعاون کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے تمام صومالی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے دفاع اور اس کی خودمختاری، سلامتی، سرزمین اور اتحاد کے تحفظ کے لیے متحد ہوجائیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ