جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جے یو آئی کے مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

تازہ ترین
جے یو آئی کے مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جے یو آئی ف کے مفتی ابرار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عدالتی حکم پر مفتی ابرار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مفتی ابرار کے خلاف درج مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنوں نے 7 نومبر کو بغیر اجازت فاروق اعظم مسجد کے قریب اجتماع کیا، سڑک بلاک کی۔ پولیس کے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالی۔

اس مقدمے میں مفتی ابرار اور قاری افتخار سمیت 200 سے زائد افراد نامزد ہیں۔

پولیس کے مطابق مسجد فاروقِ اعظم میں مفتی ابرار کے وارنٹ کی تعمیل کروا دی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ