لوگوں کے مسائل نئے صوبوں سے حل ہوتے ہیں تو صوبے بننے چاہئیں، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان۔فوٹو: فائل
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جن صوبوں میں ڈیمانڈ ہو وہاں صوبے بننےچاہئیں، اگر کراچی میں مسائل حل ہیں اور لوگ نہیں چاہتے صوبے تو نہیں بننے چاہئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کے مسئلے نئے صوبوں سے حل ہوتے ہیں تو نئے صوبے بننے چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ یہ نہیں چاہتا کہ سندھ میں صوبے بنیں مگر سندھ یہ چاہتا ہے کہ پنجاب میں صوبے بنیں۔ 26ویں اور 27ویں ترمیم کو آپ نے ووٹ دیا آج کیوں یاد آیا کہ سب غلط ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ناردرن بائی پاس پروجیکٹ 18 سال سے التوا کا شکار ہے۔ جو کمی ہے اسے دور کریں گے۔ این ایچ اے اپنے فنڈز سے 5 ارب روپے اس پروجیکٹ پر لگا رہا ہے، آئندہ چند مہینوں میں یہ پروجیکٹ مکمل ہوگا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ