جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بیرسٹر گوہر نے پیپلز پارٹی سے سندھ، کے پی اور قومی اسمبلی میں اپنی سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین
بیرسٹر گوہر نے پیپلز پارٹی سے سندھ، کے پی اور قومی اسمبلی میں اپنی سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ کردیا

بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پیپلز پارٹی سے سندھ، کےپی اور قومی اسمبلی میں اپنی سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تسلیم کیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے، ہماری سیٹیں ہم سے لے کر دوسری پارٹی میں بانٹی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کو جانے دیا جائے، تاکہ فیملی کی تسلی ہو، بانی پی پی ٹی آئی کوئی رعایت نہیں، اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی، اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے، خلیج ہو، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کو 72 گھنٹے سے زائد ہو چکے ہیں، چیف جسٹس کو ابھی تک نوٹس لے لینا چاہیے تھا، مزید تاخیر نہ کی جائے، کل بانی پی ٹی آئی کے خط کو بطور درخواست سماعت کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کتنے صوبے، کس حال میں اور کہاں کہاں بنیں گے، ابھی خد و خال واضح نہیں، اس میں سیاست سے کام نہیں لینا چاہیے، اس پر مشاورت سے رائے تب دیں گے جب کوئی ڈرافٹ آئے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ