دیر کیوں کی، مالک مکان کے بیٹے نے کمسن گھریلو ملازم پر گرم چائے پھینک دی

علامتی تصویر۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مالک مکان کے بیٹے نے 11 سال کے گھریلو ملازم پر گرم چائے پھینک دی۔
پولیس کے مطابق چائے دیر سے بنانے پر گھریلو ملازم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، گھریلو ملازم کے چچا کی مدعیت میں ملزم فیضان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تشدد کے بعد چولہے سے چائے کی پتیلی اٹھا کر گھریلو ملازم پر الٹ دی، گرم چائے گرنے سے ملازم امجد کا چہرہ اور جسم جھلس گیا، ملازم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سی پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ