جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

رات کے وقت تنہا چلنے کیلئے امارات، سنگاپور محفوظ ترین ممالک میں شامل

تازہ ترین
رات کے وقت تنہا چلنے کیلئے امارات، سنگاپور محفوظ ترین ممالک میں شامل

فوٹو: رائٹرز

رات کے وقت تنہا پیدل چلنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات اور سنگاپور دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، کویت اور بحرین بھی دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 53 فیصد پاکستانیوں نے بھی ان ممالک میں رات کے وقت تنہا پیدل چلنے کو محفوظ قرار دیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اسپتالوں نے ممکنہ سائبر حملوں اور بجلی کی بندش سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حکمت عملی تیار کرلی۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کے سائبر حملوں سے مریضوں کا ڈیٹا اور طبی آلات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر اسپتالوں میں متبادل بجلی کی فراہمی، ڈیٹا بیک اپ اور ہنگامی نظام تیار کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورت حال میں طبی خدمات جاری رکھی جاسکیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ