جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امارات پر 40 دہشتگرد تنظمیوں کے سائبر حملے

تازہ ترین
امارات پر 40 دہشتگرد تنظمیوں کے سائبر حملے

اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی تفصیلات بتاتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

متحدہ عرب امارات پر 40 دہشتگرد تنظمیوں نے سائبر حملے کیے۔ دبئی سے اماراتی حکام کے مطابق یو اے ای نے سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا، دہشتگرد تنظیموں کے روابط 20 سے زائد ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق گھروں، فارم ہاؤسسز اور گاڑیوں کے سیکیورٹی کیمروں کو ہیک کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

اماراتی حکام کے مطابق پبلک کیمروں کی چند ویڈیوز ہیک کرکے سوشل میڈیا پر پھیلا کر خوف پیدا کیا گیا، اماراتی سائبر سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے تفصیلات جاری کیں۔

اماراتی حکام کے مطابق اماراتی سائبر دفاعی نظام نے حملوں کے ذرائع کی نشاندہی کی اور حملوں کو ناکام بنایا۔

حکام نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور آوازیں بنائی جارہی ہیں، سائبر حملوں میں بجلی، پانی، سمندری پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور اسپتال بھی نشانہ بنائے گئے۔

اماراتی حکام کے مطابق ایران اور پاسداران انقلاب سے منسلک نیٹ ورکس سائبر حملوں میں ملوث ہیں، ہیکرز جعلی سفری معلومات کے ذریعے مسافروں کو رقم منتقل کرنے کا دھوکا دیتے ہیں۔

حکام کے مطابق ائیر پورٹ پر موجود مسافر کو یکدم بکنگ تبدیل ہونے کا مسیج بھیج کر نشانہ بناتے ہیں، مسافروں کو لوٹنے کا ہیکرز نے نیا طریقہ اپنایا۔

اماراتی حکام کے مطابق آرٹیفیشل انٹلیجنس سے سائبر حملوں کی پیچیدگی اور رفتار بڑھ رہی ہے، سائبر حملوں میں ڈیٹا چوری، جعلی شناخت، بلیک میلنگ اور جعلی معلومات پھیلانا بھی شامل ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ