پاکستان کو ایل این جی کی مسلسل فراہمی پر وزیراعظم کا قطر سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس نے ملاقات کی، شہباز شریف نے پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت اور پاکستان کو ایل این جی کی مسلسل فراہمی پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ اور قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے، وزیر اعظم
شہباز شریف نے کہا کہ قطر میں تقریباً 3 لاکھ پاکستانی کام کر رہے ہیں، قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی روابط کی علامت ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن
قطری وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان سیکیورٹی تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے پاکستان اور قطر کے درمیان ایکشن پلان بھی طے پا گیا۔
قطر کے وزیر داخلہ اور محسن نقوی نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ