مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں تو بلاول پہلے اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیں، طارق فضل چوہدری

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری : فائل فوٹو
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پنجاب کی بات کرتے ہیں تو سندھ کا بھی جائزہ لیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں تو بلاول پہلے اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیں۔
اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بلاول مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیں پھر ہم بھی سوچیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریفرنڈم کا آئینی طریقہ کار موجود ہے، ریفرنڈم میں کسی معاملے پر براہ راست عوام کی رائے لی جاتی ہے، بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، اتحادی جماعتوں کو الگ مؤقف رکھنے کا حق حاصل ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ