جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فیفا صدارتی انتخابات کیلئے اس مرتبہ تین امیدوار سامنے آگئے

تازہ ترین
فیفا صدارتی انتخابات کیلئے اس مرتبہ تین امیدوار سامنے آگئے

دائیں سے بائیں - فلپ دیالو، کوزو تاشیما، جیانی انفینٹینو - کولاج فوٹو: فائل

صدارتی انتخابات کے لیے تین امیدوار سامنے آگئے، فٹبال کی عالمی تنظیم کو سربراہی کےلیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوگئے۔

موجودہ صدر جیانی انفینٹینو ایک بار پھر فیفا کی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوگئے جبکہ فرانس کے فلپ ڈیالو اور جاپان کے کوزو تاشیما بھی صدارتی انتخاب لڑیں گے۔

فلپ ڈیالو فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے صدر ہیں جبکہ کوزو تاشیما جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہیں۔

جیانی انفینٹینو 2016 سے عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر ہیں۔ اس سال فیفا کی صدارت کے لیے جیانی انفینٹینو کو دو امیدواروں کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔

فیفا کے صدارتی انتخابات 18 مارچ 2027 کو مراکش کے شہر رباط میں ہوں گے۔ فیفا کے 77ویں کانگریس اجلاس میں نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ