جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ربیعہ احسن قتل کیس، نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کرلی گئی

تازہ ترین
ربیعہ احسن قتل کیس، نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کرلی گئی

فوٹو: فائل

اینکرپرسن ربیعہ احسن کے قتل میں نامزد ملزم احسن طاہر کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروادیا۔

ورثا نے کہا کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثہ تھی، عدالت احسن طاہر کو ضمانت پر رہا کرے تو اعتراض نہیں۔

عدالت نے بیان حلفی اور ورثا کے بیان پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ