شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل محمد یونس کا آبائی گھر نذرِ آتش

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سابق چیف ایڈوائزر محمد یونس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سابق چیف ایڈوائزر محمد یونس کے آبائی گھر کو گزشتہ شب نذرِ آتش کردیا گیا۔
یہ واقعہ ملک بھر میں پابندی کا شکار عوامی لیگ سے منسلک پرتشدد واقعات میں اضافے کے دوران پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ وزیرِاعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کی بھارت سے متوقع واپسی سے قبل جماعت نے ملک بھر میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔
بنگلا دیش: عبوری سربراہ محمد یونس مستعفی ہو گئے
دوسری جانب بنگلا دیش کے وزیرِاعظم اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمٰن نے جماعت کے کارکنوں کو عوامی لیگ کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کو دوبارہ مضبوط ہونے سے روکیں۔
چٹاگانگ کے علاقے پنچلائش میں واقع محمد یونس کے آبائی گھر کی نچلی منزل کو رات تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر آگ لگا دی گئی۔
مقامی اخبار کے مطابق نامعلوم افراد نے محمد یونس کے گھر کو آگ لگائی، جس کے بعد علاقے میں گشت کرنے والے پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ