امریکا کے دوبارہ حملے کرنے پر فیصلہ کُن جوابی کارروائی کرینگے: ایران

ایرانی وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو
ایران نے جنوبی علاقوں میں امریکی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے دوبارہ شروع کرنے پر فیصلہ کُن جواب سے خبردار کر دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحلی علاقوں میں امریکی جارحیت کے جواب میں خطے میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا ہے۔
آبنائے ہرمز، 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے
ایران کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کے خلاف اپنی سر زمین کا استعمال کرنے سے روکیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ