بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز کی ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل

صوبہ بلوچستان کے 18 نوجوان انجینئرز نے ارجنٹائن اور زیمبیا میں تربیت مکمل کر لی۔
انجینئرز نے بیرونِ ملک کانوں میں عالمی معیار کی تکنیکی تربیت حاصل کی، تربیت حاصل کرنے والے 18 انجینئرز میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کے شرکاء نے ملاقات کی۔
تعلیم کے شعبے کی بہتری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیت کے لیے منتخب 18 انجینئرز کا انتخاب 3 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے میرٹ پر کیا گیا ہے اور نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی تکنیکی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ ریکوڈک منصوبہ نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نوجوان انجینئرز کی کامیابی بلوچستان کے روشن مستقبل کی عکاس ہے اور ریکوڈک منصوبے کی ترقی میں انجینئرز اہم کردار ادا کریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ