جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مفادات کے لیے جمہوریت کا سودا کیا: منعم ظفر

تازہ ترین
پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مفادات کے لیے جمہوریت کا سودا کیا: منعم ظفر

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مفادات کے لیے جمہوریت کا سودا کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18 سال میں سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

عوام حکمرانوں سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں: منعم ظفر

منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑائیوں کی سب سے بڑی بینیفشری رہی ہے، پیپلز پارٹی کا ماضی جمہوریت دشمنی اور اقتدار کی سیاست سے بھرا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1970ء کے انتخابات میں عوامی لیگ کو 160 اور پیپلز پارٹی کو 81 نشستیں حاصل ہوئی تھیں، 1970ء میں دھمکی دی گئی کہ اسمبلی اجلاس میں جانے والوں کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ