جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس سے شراب کی بوتلیں برآمد، 2 مرد اور 1 خاتون گرفتار

تازہ ترین
پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس سے شراب کی بوتلیں برآمد، 2 مرد اور 1 خاتون گرفتار

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر 1 پر مشکوک وین کی تلاشی کے دوران شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق وین کی چیکنگ کے دوران 2 مردوں اور 1 خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب کی بوتلیں اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ