جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

تازہ ترین
بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026ء تک توسیع کر دی۔

نوٹم میں بتایا ہے کہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025ء سے فضائی حدود بند کی ہوئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ