جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور: گورنر ہاؤس میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی

تازہ ترین
لاہور: گورنر ہاؤس میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور کے گورنر ہاؤس میں ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منقعد ہوئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی پروگرامز کم وسیلہ طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غریب، مزدور، ریڑھی بان اور کاشتکاروں کی جماعت ہے۔

حیدرآباد میں 15 جوڑوں کی اجتماعی شادی

سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتی رہے گی۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، یہ کوئی ٹانگہ پارٹی نہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی جانب سے نئے جوڑوں کو نقد سلامی اور جہیز کا سامان بھی دیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ