خیر پور: رقم نہ دینے پر شوہر کے مبینہ تشدد سے حاملہ بیوی دم توڑ گئی

خیر پور میں رقم نہ دینے پر شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ حاملہ بیوی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے قریب گاؤں الہوسایو بگٹی میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کراچی: نشئی شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل
متوفیہ کے بھائی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شوہر نے رقم دینے سے انکار پر اس کی بہن کو لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ