جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا سُپر انٹیلی جنس کو عالمی سطح پر کنٹرول کرنے کی مخالفت کرتا ہے: ٹرمپ

تازہ ترین
امریکا سُپر انٹیلی جنس کو عالمی سطح پر کنٹرول کرنے کی مخالفت کرتا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو کنٹرول کرنے یا اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی قسم کی عالمی ضابطہ بندی کی مخالفت کرتا ہے۔

امریکی صدر نے اس ٹیکنالوجی کو تقریباً مکمل طور پر مثبت قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں۔

چین کے شہر شینزن میں ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے اقتصادی رہنماؤں کے 33 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر ضابطہ بندی یا کسی بھی ایسی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں جس کا مقصد سپر انٹیلی جنس (ایس آئی) کو کنٹرول کرنا یا اس کی ترقی کو روکنا ہو اور واضح طور پر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

یپوٹن کے وفد کی روس کا جوہری بریف کیس لے جانے کی ویڈیو

انہوں نے مصنوعی ذہانت کے لیے سپر انٹیلی جنس کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ وہ سپر انٹیلی جنس کے شعبے میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے، یہ صنعتی انقلاب کے بعد سب سے بڑی تکنیکی تبدیلی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ سپر انٹیلی جنس ہے، لیکن ہمیں اس پر نظر رکھنی ہو گی، محتاط رہنا ہو گا اور اس کی قدر کرنی ہو گی، یہ تقریباً مکمل طور پر اچھی چیز ہے لیکن اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ہمیں انتہائی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی معیشت کی کارکردگی کو بھی سراہا اور خطے کے ممالک کو امریکی توانائی کی برآمدات کے فروغ پر زور دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ