گیانیز کرکٹرز پاکستان میں 4 ہفتوں کے تربیتی کیمپ میں شریک

لاہور قلندرز اور گیانا کرکٹ بورڈ کی شراکت داری کے تحت منتخب گیانیز کرکٹرز پاکستان میں 4 ہفتوں کے تربیتی کیمپ میں شریک ہیں۔
گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی نے گیانیز کرکٹرز کی ترقی کے لیے لاہور قلندرز اور گیانا کرکٹ بورڈ کی شراکت داری کو اہم قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گیانیز کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ ہمارے ملک کا عزم ہے، لاہور قلندرز اور گیانا کرکٹ بورڈ کی شراکت داری سے گیانا کے کرکٹرز کے لیے نئے مواقع کھلنے لگے ہیں۔
گیانا کے صدر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ، جدید تربیتی سہولتیں اور بہترین گراؤنڈز میسر ہیں۔
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
انہوں نے کہا کہ گیانا کے کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں مواقع ملنے کی امید ہے۔
گیانیز کرکٹرز بھی پاکستان میں نیٹس اور تربیتی سہولتوں کو سراہتے ہوئے کیمپ کے تجربے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ کے لیے کام کرنا اچھی بات ہے، یہاں نیٹس اچھے ہیں، ٹریننگ کے لیے گراؤنڈ بھی اچھا ہے، کیمپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ