جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بیوی کے قتل کا کیس: شوہر کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

تازہ ترین
بیوی کے قتل کا کیس: شوہر کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں شوہر کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

جسٹس وحید خان نے ملزم محمد ریاض عمر کی اپیل پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ملزم محمد ریاض عمر کی اپیل منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے دہرے قتل کیس میں سزائے موت، عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی

عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہونے کی بنیاد پر ملزم کو بری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیس کے 8 گواہ درست حقائق نہ بتا سکے، وقوعے کا مقدمہ 8 گھنٹے کی تاخیر سے درج ہوا جبکہ تھانہ 2 کلو میٹر دور تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ