شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز سندھ برکت علی کی نمازِ جنازہ ادا

شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز سندھ برکت علی—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز سندھ برکت علی کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز برکت علی آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔
روہڑی:شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز فیاض کی نماز جنازہ ادا
نمازِجنازہ میں سینئر سول و عسکری اور پولیس حکام نے شرکت کی اور شہید اہلکار کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ