جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل جاری

تازہ ترین
راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل جاری

راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے روز سری لنکا کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 74 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ 1 وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز پر آؤٹ

بعد ازاں پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ