جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے دوست کہہ کر مخاطب

تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب پیوٹن سے دوست کہہ کر مخاطب

روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ٹرمپ---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سہ فریقی ملاقات کا منتظر ہوں، سہ فریقی ملاقات سے بہت سی بہترین باتیں سامنے آ سکتی ہیں۔

چین کے شہر شینزن میں ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کا 33 واں اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی۔

ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایجنڈے میں کون سے اہم معاملات شامل؟

اس موقع پر ٹرمپ نے پیوٹن کو دوست کہہ کر مخاطب کیا۔

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہونے والی سہ فریقی ملاقات کا منتظر ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کئی سال سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، ہم ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی سہ فریقی ملاقات کچھ دیر میں ہو گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ