جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین
ایران تنازع ختم کروانے کیلئے روس و چین سے مدد نہیں مانگیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے ساتھ مجوزہ سہ فریقی ملاقات میں جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کا معاملہ مرکزی اہمیت کا حامل ہو گا، ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کروانے کے لیے روس اور چین سے مدد طلب نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے چین آمد پر شاندار استقبال سہ فریقی ملاقات کی کامیابی کی علامت بن گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے چینی صدر کو عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ چین کے عظیم صدور میں سے ایک ہیں، استقبال کے موقع پر خوبصورت تقریبات، ہزاروں افراد، چھوٹے بچوں اور فوجیوں کی موجودگی ہمارے لیے بے حد احترام کا اظہار تھی، جس کی میں قدر کرتا ہوں۔

ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایجنڈے میں کون سے اہم معاملات شامل؟

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس طرح کا شاندار استقبال امریکا اور چین دونوں کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز چین آمد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا، بطور صدر شی جن پنگ نے پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی رہنما کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

اس سے قبل ستمبر میں چینی صدر شی جن پنگ کی امریکا آمد پر صدر ٹرمپ نے بھی ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ