جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خیبر پختون خوا: سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک

تازہ ترین
خیبر پختون خوا: سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک

خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز کی متعدد کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کر کے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

کراچی: افغانستان سے تربیت لینے والا خارجی حنیف عرف شینا گرفتار

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر 6 خوارج ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں کارروائی کے دوران 1 دہشت گرد مارا گیا۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ