13 سال کا انتظار ختم، گیمرز کی موجیں، جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز

مشہور ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) دنیا بھر میں ریلیز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقبول گیم کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
برطانیہ میں گیم کا یہ نیا حصہ رات کے وقت ریلیز ہوا۔
متعدد ماہرین اور عالمی میڈیا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس مقبول گیم فرنچائز کے نئے حصے کی ریلیز کے موقع پر دنیا بھر میں لاکھوں ملازمین اور طلبہ دفاتر اور تعلیمی اداروں سے غیر حاضر رہیں گے۔
خاتون کا بوائے فرینڈ کو جی ٹی اے 6 کا گفٹ، کھیلنے کیلئے شرائط بھی رکھ دیں
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ طلبہ اور ملازمین پہلے ہی اور فوری طور پر اس گیم کو کھیلنے کے لیے بیماری یا کسی دیگر کام یا مسئلے کا بہانہ بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ راک اسٹار گیمز کا یہ نیا گیم 13 سال کے طویل عرصے بعد ریلیز کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جی ٹی اے 5 کو 2013ء میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں گیم کے اس نئے حصے کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ