جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر میزائل حملہ

تازہ ترین
حوثی ملیشیا کا سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر میزائل حملہ

یمن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

سعودی اتحادی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کا فائر کیا گیا میزائل مار گرایا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثی ملیشیا کا کروز میزائل حملہ ناکام

سعودی حکام کے مطابق میزائل حملے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی یمن سے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کے علاقے کی طرف داغا گیا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ