دنیا میں مسلمانوں کی تعداد مسیحیوں سے بڑھنے کے قریب

فائل فوٹو
دنیا میں مسلمانوں کی تعداد مسیحیوں سے بڑھنے کے قریب ہوگئی۔
امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق 2035 تک مسلمان دنیا کا سب سے بڑا مذہبی گروہ بن سکتے ہیں۔
پاکستان سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک بننے کی راہ پر ہے جبکہ کانگو کے امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے زیادہ عیسائی آبادی والا ملک بننے کا امکان ہے۔
تحقیق کے مطابق تبدیلی کی بڑی وجوہات میں مسلمانوں کی نسبتاً زیادہ شرح پیدائش اور نوجوان آبادی شامل ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ