جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد میں گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

تازہ ترین
اسلام آباد میں گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد

اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 کے مکان سے گدھے اور کتوں کا 800 کلو گوشت برآمد ہوا ہے۔

گدھے اور کتوں کے گوشت برآمدگی پر فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ہوئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ نہیں ملا۔

زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرکے مکان سیل کر دیا گیا، مکان سے غیر ملکی شہری کے پاسپورٹ اور ویزا ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ