فلار ملز ایسوسی ایشن کا پاسکو سے گندم لینے سے انکار

اسکرین گریب سوشل میڈیا
فلار ملز ایسوسی ایشن نے پاسکو سے فراہم کی جانے والی گندم لینے سے انکار کردیا ہے۔
مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد فلا رملوں نے بھی آٹے کے نرخ بڑھا دیے جبکہ چکی آٹا بھی 20 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔
لاہور میں چیئرمین پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا اور پنجاب کے صدر شاہد اسحاق نے پریس کانفرنس کی۔
ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملوں کو 4500 روپے من گندم دینے کے بعد سرکاری آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ 10 کلو آٹے کا ریٹ بڑھ کر 1275روپے ہوگیا جبکہ چکی آٹا بھی 20 روپے اضافے سے 200 روپے کلو ہوگیا ہے، پالیسی بہتر نہ بنائی گئی گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
فلار ملز ایسوسی ایشن کی قیادت نے انکشاف کیا کہ ملک میں گندم کا شارٹ فال 45 لاکھ ٹن ہے، جس کی وجہ پاسکو ہی ہے، پاسکو کی جانب سے ملوں کو فراہم کی جانے والی گندم خراب ہے۔
فلار ملز مالکان کا موقف ہے کہ گندم کا شارٹ فال ختم نہ کیا گیا تو آئندہ دنوں میں آٹے اور روٹی کی قیمت کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ