بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

احسن اقبال پہلے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوں اور پھر صوبہ بنا کر دکھائیں، مراد علی شاہ

تازہ ترین
احسن اقبال پہلے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوں اور پھر صوبہ بنا کر دکھائیں، مراد علی شاہ

فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ احسن اقبال پہلے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوں اور پھر صوبہ بنا کر دکھائیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی لسانی بنیادوں پر تقسیم اور لڑانے کی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں چار صوبے بنانے کی باتیں کرنے والے ایسا ہرگز نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کے قیام کے لیے سندھ اسمبلی کی دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ احسن اقبال پہلے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوں اور پھر صوبہ بنا کر دکھائیں۔

سرکاری نوکری کے امیدواروں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے امیدوار مایوس نہ ہوں، مزید نئی نوکریاں آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام سرکاری نوکریاں خالصتاً میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ نئی اسامیوں پر میرٹ کے تحت بھرتیاں ہوں گی۔ اسامی ایک ہو اور امیدوار کے 49 نمبر ہوں تو محض پاس ہونے پر نوکری کا مطالبہ مناسب نہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ