سب میرین کیبل میں فالٹ آگیا، صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں فالٹ آگیا۔
پی ٹی اے کے مطابق خرابی پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سب میرین کیبل میں خرابی سے کچھ صارفین کو کنیکٹیوٹی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ٹریفک متبادل لنکس کے ذریعے روٹ کر کے سروس بحال رکھی گئی ہے۔ اتھارٹی اس معاملے پر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ