بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

راجا ناصر عباس کا بلاول بھٹو کو پہلا قدم اٹھانے سے متعلق اہم مشورہ

تازہ ترین
راجا ناصر عباس کا بلاول بھٹو کو پہلا قدم اٹھانے سے متعلق اہم مشورہ

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا میں اپنا گونر ہٹا کر پہلا قدم اٹھانے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی باتیں نہیں عمل سے ثابت کرے، اگر پی پی سنجیدہ ہے تو کے پی میں غیرآئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے گورنر سے استعفیٰ لے، ایک قدم پیچھے ہٹائے تو ہم سمجھیں گے کہ وہ سنجیدہ ہے۔

علامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی باتیں ایک طرف لیکن عملی اقدامات نظر آئے تو ہی اعتماد کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ