بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد تک پہنچ گئی، ایک سال کی بلند ترین سطح ریکارڈ

تازہ ترین
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 3.6 فیصد تک پہنچ گئی، ایک سال کی بلند ترین سطح ریکارڈ

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ماہ بڑھ کر 3.6 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے مہنگائی کو 2 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات کے مطابق ایندھن کے بڑھتے ہوئے بل مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ حکومت نے مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی جنگوں کو عالمی سطح پر اخراجات بڑھنے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے ٹیکسوں اور ملازمتوں کے اخراجات میں اضافے کو مہنگائی کی وجوہات میں شامل قرار دیا ہے۔

معاشی ماہرین نے آنے والے مہینوں میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے رواں ماہ شرحِ سود بڑھا کر 4 فیصد کر دی تھی، جو 2023 کے بعد پہلا اضافہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ