بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی کو خواتین کا احساس ہے، خواتین کو ریلیف ملنا چاہیے: سلمان صفدر

تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی کو خواتین کا احساس ہے، خواتین کو ریلیف ملنا چاہیے: سلمان صفدر

تصویر سوشل میڈیا

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی کو خواتین کا احساس ہے، خواتین کو ریلیف ملنا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کے دیگر وکلا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایات کی کہ صحت سے متعلق ایک درخواست دی جائے، عدالت کے سامنے سب حالات رکھے لیکن تحریری آرڈر نہ آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے آفیسرز کو تاکید کی کہ جیل میں بہترین سہولتیں دی جائیں، ہم نے استدعا کی کہ اگلی سرجری خطرناک ہوگی اس لیے بہترین سہولتیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سرجری کے بعد کا وقت اہم ہوتا ہے لیکن اس پر موقف نہ سنا گیا۔

سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آج کچھ ریلیف ملتا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، آج مرکزی اپیل پر دلائل کا آغاز ہوا، اس کی بنیاد پر رہنمائی کرنی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ