اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کا غزہ میں سب سے بڑا آپریشن شروع

فوٹو: القدس
اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں بڑا فوجی آپریشن شروع کردیا، اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کا غزہ میں سب سے بڑا آپریشن ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کے درجنوں ٹینک اور ڈرون طیارے غزہ کے وسطی علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں متعدد عمارتوں اور مکانات کو دھماکوں سے تباہ کردیا۔
اسرائیلی ٹینکوں اور ڈرون طیاروں سے گنجان علاقوں پر شیلنگ کی گئی، البریج اور النصیرات کے علاقوں کے تین بلاکس میں رہنے والے فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ