بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد: غیرقانونی سائبر کرائم کیس، خواتین سمیت 40 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور

تازہ ترین
اسلام آباد: غیرقانونی سائبر کرائم کیس، خواتین سمیت 40 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خواتین سمیت 40 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے جی ایٹ میں غیر قانونی سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیس میں ضماعت کی درخواستوں پرسماعت کی۔

عدالت نے 40 ملزمان کی 20، 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں جبکہ 20 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں، این سی سی آئی اے نے گزشتہ دنوں جی ایٹ سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ