ذرائع الیکشن کمیشن کا بلاول بھٹو کی میٹ دی پریس پر ردعمل

فوٹو: فائل
ذرائع الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی میٹ دی پریس پر ردعمل دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کی حق دار صرف وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو بطور جماعت انتخابات میں حصہ لیں اور اُن جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ انتخابات سے قبل مقررہ مدت میں امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیے
یہ زور زبردستی کریں گے تو سندھ میں بھائی بھائی کو قتل کرے گا، خون خرابہ نہیں دیکھ سکتا: بلاول
ہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا: بلاول بھٹو
ذرائع کے مطابق ایسی کوئی فہرست پی ٹی آئی نے جمع نہیں کروائی تھی، بلاول بھٹو نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے کے حکم کو بھی غیرقانونی قرار دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017ء کے سیکشن 208 اور 209 ہر جماعت کو شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کا پابند کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مقررہ قانونی معیار اور اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ