پاکستان کا فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

پاکستان نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو جدید نیویگیشن اور پرویلشن سسٹمز سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 3 سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-3 پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اسٹرائیک رینج میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس سے ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ سائنسدانوں اور انجینئرز نے لانچ کا مشاہدہ کیا۔
صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے قومی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں اس اہم سنگ میل کےلیے تمام افراد کی لگن اور عزم کو سراہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ