بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بچوں کی کردار سازی سے عظیم کام اور کوئی نہیں ہوسکتا: راجہ پرویز اشرف

تازہ ترین
بچوں کی کردار سازی سے عظیم کام اور کوئی نہیں ہوسکتا: راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویزاشرف(فائل فوٹو)۔

صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی سے عظیم کام اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایسا نیک کام کرنے کیلئے خاص درد دل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں تو خدمت خلق کا کام تناور درخت بن سکتا ہے۔

اس موقع پر پارٹی رہنما حسن مرتضٰی نے کہا بچوں کو اچھا تعلیمی ماحول دینا خوش آئند اور مستحسن کام ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ