بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ٹرمپ چین پہنچ گئے، روسی و چینی صدور سے سہ فریقی ملاقات متوقع

تازہ ترین
ٹرمپ چین پہنچ گئے، روسی و چینی صدور سے سہ فریقی ملاقات متوقع

چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے شہر شین زن پہنچ گئے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا، صدر ٹرمپ ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اپیک اجلاس کی سائیڈ لائن میں کل (جمعرات کو) روسی اور چینی صدور سے ملاقات بھی کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن نے سہ فریقی ملاقات سے اہم فوائد حاصل ہونے کی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

امریکا، چین و روس کے صدور کی ایک ساتھ پہلی مرتبہ ملاقات جمعرات کو ہو گی: امریکی میڈیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سہ فریقی ملاقات میں جوہری تخفیفِ اسلحہ، روس یوکرین جنگ، ایران کی صورتِ حال اور عالمی تجارت سے متعلق وسیع تر امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں صدور عالمی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور یوکرین میں جنگیں جاری ہیں، جبکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ