جینسن ہوانگ نے معافی نامے میں اہلِ خانہ سے کیا وعدہ کر لیا؟

جینسن ہوانگ اپنی اہلیہ لوری ہوانگ کے ہمراہ---فائل فوٹو
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینوڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ نے اپنے اہلِ خانہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی باقی زندگی اپنے خاندان کے اعتماد پر پورا اترنے میں گزاروں گا۔
جینسن ہوانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے ایک طویل بیان کے آخری حصے میں اپنے اہلِ خانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں اور باقی زندگی اس قابل بننے کی کوشش کروں گا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔
جینسن ہوانگ نے اپنے گزشتہ بیان میں سنگاپور کی ایک کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی میگا اسپیڈ کی عہدیدار ایلس ہوانگ کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی اہلیہ نی لوری ملز سے بے وفائی کا مرتکب ہوا ہوں، میری اہلیہ کے ساتھ 41 سال سے رفاقت ہے۔
جینسن ہوانگ کا دوبارہ اینویڈیا کا سی ای او بننے کی خواہش کا اظہار
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ میرے اقدامات سے اہلیہ اور بچوں کو تکلیف پہنچی اور اس عمل کا کوئی جواز نہیں، میرے اہلِ خانہ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا لیکن میں نے اپنے خاندان کو مایوس کیا۔
ہوانگ نے امید ظاہر کی تھی کہ وقت کے ساتھ میرا خاندان اس صدمے سے نکل جائے گا اور میں دوبارہ اپنے اہلِ خانہ کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہونے کی کوشش کروں گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ