رواں ماہ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے اجلاس ہو گا: ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان — فائل فوٹو
مکہ دفاعی معاہدے کا ایک اور مشترکہ اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس مکہ سیکیورٹی اتحاد کو مزید مستحکم اور ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ہو گا۔
دفاعی معاہدہ دہائیوں پر محیط اسٹریٹجک تعلقات کا نتیجہ ہے: سعودی سفارتخانہ
اُنہوں نے مزید بتایا کہ آر 4 اور ای 4 ممالک کا دوسرا اجلاس بھی رواں ماہ جرمنی میں متوقع ہے۔
ترک وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ علاقائی مسائل کو علاقائی قیادت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ