بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ٹرمپ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 سال میں سب سے بڑی کمی کا دعویٰ

تازہ ترین
ٹرمپ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 سال میں سب سے بڑی کمی کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 18 سال کے دوران سب سے بڑی کمی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے سوال اٹھایا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے لیے انتخابات کے اختتام تک انتظار کیوں کیا گیا؟

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ نومبر میں ووٹنگ سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ ہفتوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور منگل کو فی گیلن قیمت 3.78 ڈالرز ریکارڈ کی گئی، تاہم یہ گزشتہ سال کی اوسط قیمت 3.07 ڈالرز فی گیلن سے زیادہ ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ صدر ٹرمپ نے انتخابات کے لیے اپنے بیانات میں لفظ الیکشن کو واضح کر کے لکھا ہو۔

ریپبلکن پارٹی کی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کھونے کے چند روز بعد بھی ٹرمپ نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا کوئی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات منصفانہ تھے؟

بشکریہ روزنامہ جنگ