جینسن ہوانگ کا دوبارہ اینویڈیا کا سی ای او بننے کی خواہش کا اظہار

اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ--فائل فوٹو
اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ نے حالیہ تنازع اور عہدے سے استعفے کے بعد خاموشی توڑ دی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایک اور موقع دینے کی اپیل کر دی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کے مطابق عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ چینی انٹیلی جنس سے روابط رکھنے سے متعلق اپنے تعلقات کے معاملے پر بورڈ کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔
تحریری بیان میں جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ میں نے بورڈ کے لیے مسائل پیدا کیے جن پر مجھے گہرا افسوس ہے، اپنی غلطیوں کی مکمل ذمے داری قبول کرتا ہوں اور آزادانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے پُرعزم ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سرمایہ کاروں اور ملازمین کی جانب سے حمایت ملی ہے اور کمپنی کو ٹیکنالوجی، مارکیٹ، مسابقت اور جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دوبارہ سی ای او کا عہدہ سنبھالنے کو تیار ہوں۔
جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے امکانات
جینسن ہوانگ نے کہا ہے کہ اگر بورڈ آف ڈائریکٹرز یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میری واپسی حصص یافتگان، ملازمین، کمپنی اور امریکا کے بہترین مفاد میں ہے تو میں دوبارہ سی ای او کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کروں گا۔
سی این بی سی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی کا بورڈ فی الحال جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او بنانے پر غور نہیں کر رہا۔
دوسری جانب ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے جینسن ہوانگ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آن لائن درخواست پر 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد دستخط جمع ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پیر کے روز جینسن ہوانگ کی اینویڈیا کے سی ای او کے طور پر واپسی کے امکان پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے گزشتہ ہفتے 33 سال تک اینویڈیا کا سی ای او رہنے کے بعد استعفیٰ دیا تھا، استعفیٰ ایک مبینہ معاشقے کا اعتراف کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ کے اینویڈیا کی دیگر ملازم خواتین کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ