بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مس یونیورس مقابلے کی 75 ویں سالگرہ پر 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین نیا تاج متعارف

تازہ ترین
مس یونیورس مقابلے کی 75 ویں سالگرہ پر 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین نیا تاج متعارف

مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلے کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر 2026ء کی فاتح کے لیے ہیروں سے مزین نیا تاج متعارف کرا دیا۔

’دی ریڈیئنس آف این ایٹرنل لیگیسی‘ کے نام سے تیار کیے گئے اس تاج میں 18 قیراط سفید سونے کے ساتھ 3 ہزار 150 تراشیدہ ہیرے جڑے ہیں۔

تاج کی رونمائی پورٹو ریکو کے پلازا لاس امریکاز میں منعقدہ ’دی مس یونیورس ایکسپیرینس‘ تقریب کے دوران کی گئی۔

معروف جیولری ڈیزائنر جارج وِٹلز نے پیرس کے زیورات کے ادارے میسن ڈی اور کے اشتراک سے یہ تاج تیار کیا ہے۔

مس یونیورس 2026ء: 15 ممالک مقابلے سے باہر کیوں ہوگئے؟

تاج کے ڈیزائن میں 3 نمایاں ہیرے شامل ہیں، جو مس یونیورس کے ماضی، حال اور مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ان میں سے 1 ہیرا مقابلے کی تاریخ رقم کرنے والی خواتین، دوسرا اپنی برادریوں میں مثبت تبدیلی کے لیے کام کرنے والی موجودہ خواتین، جبکہ مرکزی ہیرا آنے والی نسلوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اس ورثے کو آگے بڑھائیں گی۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کے مطابق نیا تاج ان خواتین کی کامیابیوں اور اثر و رسوخ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جو ماضی میں یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

مس یونیورس کی 75ویں سالگرہ کا گرینڈ فائنل 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں واقع کولیسیو ڈی پورٹو ریکو خوسے میگوئل اگریلوٹ میں منعقد ہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ