بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: اترپردیش میں دولہا بلڈوزر پر بارات لے کر پہنچ گیا

تازہ ترین
بھارت: اترپردیش میں دولہا بلڈوزر پر بارات لے کر پہنچ گیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں 1 دولہا شادی کے لیے لگژری گاڑی یا گھوڑے کے بجائے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

انوکھی بارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، دولہا کی شناخت عبد الکلام کے نام سے ہوئی ہے، جو روایتی عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہوکر دلہن کے گھر روانہ ہوا۔

اس منفرد بارات دیکھنے کے لیے راستے میں سیکڑوں افراد جمع ہو گئے، جبکہ کئی لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق ابتدا میں بارات کے لیے لگژری گاڑی کا انتظام کیا گیا تھا، تاہم دولہا نے اصرار کیا کہ وہ بلڈوزر پر سوار ہو کر جائے گا۔

بھارت میں انوکھی بارات کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

اہل خانہ اور دیگر افراد کی جانب سے اسے فیصلے سے باز رکھنے کی کوششیں بھی کی گئیں، تاہم دولہا اپنے فیصلے پر قائم رہا۔

بارات کھٹینہ بازار کے قریب واقع گاؤں ارکاپور سے روانہ ہوئی، جہاں دولہا کی روایتی سواری کے بجائے بلڈوزر پر آمد نے مقامی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ